5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک:ہفتہ وار مستقبل کے سودوں میں انویسٹرز کی برائے نام دلچسپی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتہ وار بنیاد پر مستقبل کے سودے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سینئر ممبران نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے سات روزہ مستقبل کے سودے گذشتہ ماہ متعارف کرائے تھے لیکن نقد مارجن کی شرط زائد ہونے کے باعث یہ پروڈکٹ بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے ہفتہ وار مستقبل کے سودوں میں کاروباری حجم نہ ہونے کے برابر ہے۔اسٹاک ممبران کا کہنا ہے اس سے قبل مارکیٹ میں30،60اور90 روز کے مستقبل کے سودوں کی نقد سیٹلمنٹ میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برائے نام رہی ہے جبکہ اسٹاک ایکس چینج میں نیشنل بانڈز کے ٹریڈنگ کی جو سہولت پیش کی گئی تھی اس میں بھی قابل ذکر کاروباری حجم نہیں ہوسکا ہے۔