5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی سمری وفاق کو ارسال
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے قیام میں مزید ایک سال توسیع کیلئے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کیلئے سمری وزارت داخلہ کو منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت آج انیس جولائی کو مکمل ہورہی تھی۔سندھ میں رینجرز سول انتظامیہ کی مدد کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے قیام پذیر ہے اور محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کی عمارتوں میں دفاتر اور رہائش قائم کئے ہوئے ہے۔