5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یصل آباد میں توہین رسالت کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان قتل
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں توہین رسالت کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو ضلع کچہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راشد اور ساجد نامی دو مسیحی بھائیوں کو چند روز قبل توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔آج انہیں جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت لایا جا رہا تھا کہ ضلع کچہری میں گھات لگائے نامعلوم مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں دونوں بھائی اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔