تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہروفیروز:بجلی کی بندش کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، قومی شاہراہ پر دھرنا

جنگ نیوز -
نوشہروفیروز…نوشہروفیروز میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مختلف سیاسی اور شہری تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر میں شاہی بازار اور کاروباری مراکز بند رہے اور شہریوں کی بڑی تعدادنے ڈیڑھ کلومیٹر مارچ کرنے کے بعد بائی پاس پر پہنچ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا،جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔احتجاج کرنیوالے شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں شہر میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔ انھوں نے شہر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.