5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدہ کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
ملتان …پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کیخلاف ملتان میں متحدہ شہری محاذ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔متحدہ شہری محاذ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ملتان میں چورنگی نمبر9 پر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان کو بہت حد تک اقتصادی نقصان پہنچے گا جبکہ بھارت کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کیلئے نہیں بلکہ بھارت کے مفاد میں ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معاہدے کی منظوری قومی اسمبلی سے لی جائے ۔