تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اورکزئی اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،47 شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں47 شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجنسی میں اپر اورکزئی کے علاقے ژرانڈو کلے، گنڈی تال، تانگا درہ اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی، جس سے شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ، وہاں موجود بیس شدت پسند ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ادھر وسطی کرم کے علاقے ڈوبر میں بھی سکیورٹی فورسز کی بمباری سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ اوروہاں موجود27 شدت پسند ہلاک اور11زخمی ہوگئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.