5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیپلزپارٹی کے رہنماجہانگیر بدر ناجائز بھرتی کیس میں باعزت بری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکی ایک احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سکیریٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر کو ناجائز بھرتی کیس میں باعزت بری کردیا ہے۔لاہورکی احتساب عدالت کے جج احمد نواز رانجھا نے فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا کہ استغاثہ جہانگیر بدرکے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناپروکام رہا ہے،اس لئے انہیں ناجائزبھرتی کیس میں باعزت بری کیا جاتا ہے،سینیٹرجہانگیر بدر کے خلاف 4 نومبر2001کو ریفرنس دائرکیا گیا تھا،این آراوآنے پر یہ کیس ختم ہوگیا تاہم 2009میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔احتساب عدالت سے بریت کا فیصلہ آنے پرجہانگیربدرکا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف نے ان پر کیس اس لئے بنوائے تھے تاکہ وہ اپنا سیاسی ایمان فروخت کر دیں،لیکن وہ پہلے بھی ثابت قدم رہے اورآئندہ بھی رہیں گے۔