تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک امریکا مذاکرات پر وزیر اعظم نے نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو کسی قسم کی انتقامی کارروائی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پاک امریکا اسٹرے ٹیجک مذاکرات اور پاک بھارت بات چیت پر اعتماد میں لیا ۔وزیر اعظم نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا دونوں رہ نماوں نے اتفاق کیا کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں ۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو آگاہ کیا کہ سندھ کے وزیر داخلہ کو چیئرمین ایچ ای سی کے بھائی کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی انتقامی کارروائی سے گریز کیا جائے ۔ دونوں رہ نماوٴں نے دیامیر بھاشا ڈیم کی مشترکہ مفادات کونسل سے متفقہ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا نواز شریف نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر مفاہمت کی پالیسی اور تمام سیاسی قیادت سے مشاورت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری قدروں کی مضبوطی میں حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.