5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:سرچ آپریشن کے دوران20مشتبہ افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورپولیس نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کے علاقوں ملت پارک اور مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن کرکے20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،جبکہ26امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن علی جاوید ملک نے جیو نیوزکو بتایا کہ مون مارکیٹ کے قریب200سے زائد فلیٹوں کی چیکنگ کی گئی جہاں سے10مشتبہ افراد کو شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پرحراست میں لیا گیا،مون مارکیٹ میں سی ڈیز کی دکانوں اور متعدد نیٹ کیفے پربھی چھاپے مارے گئے اور تمام نیٹ کیفے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ صورتحال بہتر ہونے تک انہیں بند کر دیا جائے ، ملت پارک کے علاقے سے بھی شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پردس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ادھرپولیس حکام نے امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کی ہدایت کی ہے۔