5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جامعہ کراچی کومزید6ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کیلئے موصول
جنگ نیوز -
کراچی…ہائرایجوکیشن کمیشن نے مزید6ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کیلئے جامعہ کراچی کو بھیجی ہیں ۔جامعہ ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی ڈگری کی نقول موصول ہوئی ہیں لیکن ان کے رجسٹریشن اور ایگزامنیشن فارمزیونیورسٹی سے غائب ہیں ۔جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے مزید 6ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کے لئے جامعہ کراچی کو بھیج دی ہیں جبکہ اس سے قبل ایچ ای سی نے ارکان پارلیمنٹ کی 11اسناد کراچی یونیورسٹی کو بھیج چکی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے سینٹر فیصل رضا عابدی کی ڈگری کی نقول بھی شامل ہیں۔یونیورسٹی ذرائع نے بتا یا کہ ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی مزید ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی ریکارڈ میں سینیٹر فیصل رضا عابدی کا رجسٹریشن اور ایگزامنیشن فارمز غائب ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے 13جولائی کو ایچ ای سی کو 103ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کے مستند ہونے کی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں یونیورسٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ڈگری مستند ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔