5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بزرگوں کے مزارات کے تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر ے ،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نیپیرکو امیرجماعت اہل سنت پاکستان علامہ سیدشاہ تراب الحق قادری اوراہل سنت کے رہنماحاجی حنیف طیب سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت کی ۔ الطاف حسین نے اہل سنت کے رہنماوٴں سے گفتگو کرتے ہوئے لاہورمیں چندروزقبل داتادربارپر ہونے والے خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورخودکش حملے میں متعددزائرین کی شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔انھوں نے کہاکہ داتا دربارپرخودکش حملہ ایک قومی سانحہ ہے اوروقت کاتقاضہ ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں داتادربار اور دیگربزرگ ہستیوں کے مزارات اوران کے تقدس کے تحفظ کیلئے بھرپورانتظامات کریں، اتحادبین المسلمین پر یقین رکھنے والے تمام معتدل مزاج مسلمانوں اوردیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کوبھی چاہیے کہ وہ مزارات، مقامات مقدسہ، مساجد، امام بارگاہوں اوردیگرعبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے خودبھی چوکیداری سسٹم نافذ کریں اور مشکوک افرادپرنظررکھیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی انتہاپسندی ملک کی سلامتی وبقاء اوراستحکام کیلئے نقصان دہ ہے لہٰذوقت کاتقاضہ ہے کہ مذہبی انتہاپسندی سے گریزکیاجائے اور ایک دوسرے کے مسلک اورعقیدے کااحترام کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم نہ صرف اتحادبین المسلمین پر یقین رکھتی ہے بلکہ اتحادبین المذاہب کیلئے بھی کوشاں ہے اورچاہتی ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دیاجائے۔علامہ شاہ تراب الحق قادری اورحاجی حنیف نے الطاف حسین کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اورانہیں اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جس نے مذہبی انتہاپسندی کے خلاف سب سے پہلے آوازاٹھائی اوراس حوالے سے آج بھی ایم کیوایم جوعملی کوششیں کررہی ہے علمائے اہل سنت اورعوام اہل سنت اس کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔