تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ْخطے کا امن مسئلہ کشمیر سے منسلک ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

جنگ نیوز -
مظفر آباد…یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں مظفرآباد میں تقریب اور میرپور میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے ہی منسلک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں امن ہو گا تو افغانستان میں بھی امن آئے گا، افغان مسئلے کی کنجی بھی کشمیر میں ہے۔یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں آزدکشمیر کے شہر میرپور میں مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں آزادکشمیر کی وزیر بہبود آبادی محترمہ ناہید طارق اور سابق میئر چوہدری محمد اشرف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ نظریہ الحاق پاکستان کی کامیابی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.