تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایم کیو ایم کے ایم پی اے آصف اسٹیفن نے استعفیٰ دے دیا

جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی آصف اسٹیفن نے ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق خالی ہونے والی مخصوص نشست پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رشید خان کو منتخب کیا گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مستعفی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیت کے باعث وہ مسیحی برادری کے لئے مثبت کردار ادا نہیں کرپارہا تھا۔ آصف اسٹیفن کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اسپیکر نثار کھوڑو کو پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق کورنگی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن رشید خان کو خالی نشست پر منتخب کیا گیا ہے۔ سندھ میں جعلی ڈگریوں سے متعلق آصف اسٹیفن کی سند پر ابہام کے بعد جامعہ کراچی نے مستند قرار دے دی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.