تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گوجرانوالہ : عدالت سے سزائے موت پانیوالا پولیس کانسٹیبل فرار

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت پانیوالا پولیس کانسٹیبل فرارہوگیا، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج افتخار حسین شاہ نے ایک سال قبل حافظ آباد میں ایک وکیل اور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا۔لیکن عدالتی پولیس اہلکاروں نے پولیس کانسٹیبل کاشف کوموت کی سزا سنائے جانے کے بعدعدالت سے فرار کرادیا۔ قتل میں ملوث پولیس اہلکار سمیت پانچوں ملزمان ضمانت پر تھے۔ واقعہ کی کوریج کیلئے جب جیو نیوز کی ٹیم وہاں پہنچی تو اس وقت بھی ڈیوٹی پرموجود پولیس کانسٹبل نیند کے مزے لے رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.