5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
مستونگ…بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں احمد حسن کرد اپنی زمینوں پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔احمد حسن کرد ممتاز قبائلی شخصیت میر چینگیز کرد کے چچا بتائے جاتے ہیں۔ضلع بولان کے علاقے مچھ کے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بازارکمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید کرد اور ان کا بیٹا عبدالرؤف زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد شہر کا بازار بند کردیا گیاجبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔