5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کارکنان بلدیاتی الیکشن کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں،شاہی سید
جنگ نیوز -
کراچی… عوامی نیشنل سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی اورلویہ جرگہ کے چیئر مین شاہی سید نے کہا ہے کہ کارکنان اپنے آپ کو بلدیاتی الیکشن کیلئے ذہنی طور پر تیار رکھیں کیونکہ تعلیم ،صحت تمام روز مرہ مسائل بلدیاتی نظام سے وابستہ ہیں۔ مردا ن ہاؤس کراچی میں سہراب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے وفود سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ باچا خان بابا کے پیروکار صرف دعوے نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ مکمل غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی کے خلاف نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنارس چوک پر باچا خان فلائی اوور کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔