تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میرابراہیم کوملنے والا ایوارڈ پاکستان اور ایشیاء کیلئے ایک اعزازہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جنگ گروپ کے بانی میرخلیل الرحمن کے پوتے ،جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف اورجیوٹی نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو میرشکیل الرحمن کے صاحبزادے میرابراہیم رحمن کوہارورڈیونیورسٹی سے رابرٹ ایف کینیڈی پبلک سروس ایوارڈ ملنے پرمیرابراہیم، ان کے والدمیرشکیل الرحمن اوران کے تمام اہل خانہ کو دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ میرابراہیم رحمن کوملنے والا ایوارڈ جنگ اورجیوگروپ اورمیرشکیل الرحمن کے اہل خانہ ہی کیلئے نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے ایشیاء کے طلبہ وطالبات اورنوجوانوں کیلئے ایک اعزازہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کامستقبل اورترقی وخوشحالی نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں نوجوانوں کاآگے آنا انتہائی مثبت اور خوش آئندہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.