تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھوٹکی : ڈاکوؤں کے ہاتھوں تاجر قتل ،تاجروں کا احتجاج

جنگ نیوز -
گھوٹکی …گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے اغواء کے دوران مزاحمت کرنے پر ہندو تاجر کو قتل کر دیا ،جبکہ دوسرے واقع میں ڈاکو پیٹرول پمپ سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ قومی شاہراہ کے قریب واقع ایک رائس مل سے مسلح ڈاکوؤں نے ہندو تاجر انیل کمار کو اغو کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے موقع پر تاجرکو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ دو سرے واقع میں مسلح ڈاکوؤں نے خانپور مہر کے علاقے میں واقع پیٹرول پمپ سے مینیجر کو یرغمال اور زخمی کر کے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، واقعات پر تاجر برادری نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھاکہ ضلع بھر میں غریب امیر کی جان و مال عزت محفوظ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.