5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سکھر: ناک میں نتھلی ڈال کر تشدد کرنیوالا سب انسپکٹر تعینات
جنگ نیوز -
سکھر…سکھر کے تھانے صالح پٹ میں ایک ملزم کے ناک میں نتھلی ڈال کر تشدد کرنیوالے سب انسپکٹر کو گھوٹکی تھانے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے ناک میں نتھلی ڈاک کر تشدد کے الزام میں معطل پولیس آفیسر خیر محمد سمیجو کو گھوٹکی کے تھانے پر اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ پولیس آفیسر کے متعلق مقدمہ زیر سماعت ہے ،جبکہ فوری تقرری سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس میں سفارشی عمل کس حد تک مضبوط ہے ایس پی انویسٹی گیشن شبیر شہانی کے مطابق انہیں ایسا کوئی سرکاری لیٹر وغیرہ نہیں ملا ہے جو اسے تعینات نہ کیا جائے ، خیر محمد سمیجو ایک انویسٹی گیشن کا ماہر آفیسر ہے وہ ہیڈ محرر بھی رہاہے۔