5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ معاہدہ امریکی دباؤکانتیجہ ہے، فضل الرحمان
جنگ نیوز -
لاہور…جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغانستان کو بھارت سے تجارت کے لیے پاک سر زمین استعمال کرنے کی اجازت بھی امریکی دباؤ کانتیجہ ہے ۔ جے یو آئی لاہور دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ہوا، جس سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکا صرف ہدایات ہی نہیں دیتا بلکہ خود بیٹھ کرعمل بھی کراتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا فائدہ بھارت کو ہوگا،جبکہ وہ افغانستان میں پہلے ہی جو کھیل کھیل رہا ہے،وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران ملک پر رحم کریں اور پالیسیاں بناتے وقت ملک وملت کے مفادات کا خیال رکھیں، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر فیصلے نہ کرنے سے بحران بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور بدامنی پیدا کرنے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم ہیں۔