تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیصل آبادمیں توہین رسالت کے ملزمان کی قتل کے بعد ہنگامہ آرائی

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے قتل کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔جس کے بعد انتظامیہ نے ضلع بھر میں جلسے اور جلوسوں پر دفقعہ144 کے تحت پابندی عائد کردی۔پولیس کے مطابق چند روز قبل توہین رسالت کے الزام میں گرفتار مسیحی برادری کے دو بھائیوں راشد اور ساجد کوآج ریمانڈ کے لیے عدالت لے جانے کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔جس کے بعد وارث پورہ اور داؤد نگر سمیت فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری کے لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔وارث پورہ اور داؤد نگر میں کشیدگی کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا اور پتھراؤ کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔حالت پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں جلسے اور جلوسوں پر بھی دفعہ144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.