5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ میں14 ایس پیز کے تبادلے وتقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. .. . آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے 14 ایس پیز کے تبدلے وتقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔کراچی آئی جی سند کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق منیر احمد شیخ کو ڈی پی او میر پور خاص سے تبادلہ کر کے ڈی پی او حیدرآباد ،جاوید اختر اوڈو کو ڈی پی او حیدرآباد سے تبادلہ کر کے ائے آئی جی پی اپریشن سی پی او تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر زین علی شیخ کو ائے آئی جی پی اپریشن سی پی او سے تبادلہ کر کے ایس پی اسٹیٹ اینڈ منجمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔جاوید سنہارو جسکانی کوائے آئی جی پی اسٹیبلشمنٹ2 سی پی او سے تبادلہ کر کے ڈی پی او میر پور خاص تعینات کر دیا گیا ہے ۔عبدلحمید کھوسہ کو ایس پی اسٹیٹ اینڈ منجمنٹ سی پی او سے تبادلہ کر کے ڈی پی او شکار پورتعینات کر دیا گیا ۔فیض اللہ کوریجو کو ڈی پی او شکار پور سے تبادلہ کر کے ائے آئی جی پی اسٹبلشمنٹ 2 سی پی او تعینات کر دیا گیا ،حیدر سلطان کو ڈی پی او عمر کوٹ تعینات کر دیا گیا ،یس پی انوسٹیگیشن ٹنڈو محمد خان کو ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ فیروز تعینات کیا گیا ،خالدمصطفی کورائی کو ایس پی انوسٹی گیشن شہید بے نظیر بھٹو سے تبادلہ کر کے ایس پی انوسٹی گیشن ٹنڈو محمد خان تعینات کر دیا گیا ،اسد سرفراز کو ایس پی او ائے ایس پی سکھر سٹی سے تبادلہ کرکے ایس پی انوسٹی گیشن شکار پور تعینات کر دیا گیا ہے۔عبدالعلیم کلہوڑو ڈی ایس پی کو ایس پی انوسٹی گیشن شکار پور سے تبادلہ کر کے ار پی او آفس سکھر رپورٹ کرنے جبکہ محمد اسلم لنگا ڈی ایس پی کو ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ فیروز سے تبادلہ کر کے انکو ایس پی انوسٹی گیشن شہید بے نظیر بھٹو تعینات کر دیا گیا ہے اعجاز علی میمن کو ایس پی او نو شہرہ فیروز سے تبادلہ کر کے انکی خدمات ار پی او حیدرآباد کے حوالے کیگئی ہے جبکہ جاوید عنایت اللہ کو ایس پی اسپیشل برانچ ویسٹ زون کراچی سے تبادلہ کرکے ایس پی اسپیشل برانچ ساوتھ زون تعینات کر دیا گیا ہے۔