تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چلتن ایکسپریس میں بجلی بند ،مسافروں کی حالت غیر

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان. .. . . .. . . . ڈیرہ غازی خان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی چلتن ایکسپریس میں بجلی بند ہونے کے باعث کئی مسافروں کی حالت غیر ہوگئی ہے انہوں نے ریلوے حکام کے خلاف ڈی جی خان ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی چلتن ایکسپریس میں جرنیٹر میں ڈیزل نہ ہونے کے باعث بجلی بند تھی شدید گرمی میں اذیت سے دوچار ہوکر بچوں ، خواتین سمیت متعدد مسافر بے ہوش ہوگئے اور ان کی حالت غیر ہوگئی ہے جس کے خلاف ڈی جی خان ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے انتظامیہ اور حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مسافروں نے جیونیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سے لیکر سبی ، جیکب آباد کے راستے میں کئی کئی گھنٹے بلاوجہ ٹرین رکتی ہوئی آئی اور اس شدید گرمی میں نہ تو جرنیٹر چلایا گیا اور نہ ہی پینے کا پانی دستیاب تھا جس کی وجہ سے کئی مسافر بے ہوش ہوگئے اور ریلوے حکام سے شکایت کی مگر کوئی فائدہ نہں ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.