تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی/ . .. .. . . کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ علاقے میں کشیدگی کے باعث تاجروں نے دوکانیں اور کاروبار بندکردیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شاہ فیصل محلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت غنی چاچا ولد حاجی محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئے مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ٹریفک بند ہو گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.