5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعفرآباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے7 افراد ہلاک،11 شدید زخمی
جنگ نیوز -
صحبت پور .. . . . . .جعفرآباد کے علاقے صحبت پور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک 11 شدید زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہندو مذہب کی زیلی شاخ اوڈھ برادری کے دوگروپوں میں مسلح تصادم نئی دیوار قائم کرنے پر شروع ہوا۔دونوں اطراف کے مسلح افراد میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بچوں سمیت 7 افراد موقع پر ہلاک 11 شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار اور صحبت میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے اوڈھ برادری کے 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔