تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ننکانہ صاحب :کچہری میں مخالفین کی فائرنگ ، قتل کا ملزم ہلاک

جنگ نیوز -
ننکانہ صاحب. . .. . . . . . . ننکانہ صاحب میں قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالفین نے فائرنگ کرکے پولیس حراست میں ضلع کچہری میں آئے ہوئے ایک شخص کو ہلاک اورایک کوشدید زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق دو افراد کو قتل کے مقدمے میں ضلع کچہری لایا گیا تھا جہاں مخالفین نے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملزم رنگ الہی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف سے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ اٹھے۔تاہم پولیس نے کار میں فرار ہونے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ اسپتال ننکانہ صاحب میں ورثا کے لواحقین نے سرعام بہیمانہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.