تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکی چن اور اسمتھ فیملی فلم ’ کراٹے کڈ‘ کے پریمیئر کیلئے جرمنی پہنچ گئے

جنگ نیوز -
برلن. . . .. . .. . .جیکی چن اور اسمتھ فیملی اپنی نئی فلم ’ کراٹے کڈ‘ کے پریمیئر کے لیے جرمنی پہنچ گئے۔معروف اداکار ول اسمتھ اور جیڈا اسمتھ نے اس فلم کو پرودیوس کیا ہے اور ان کے12 سالہ بیٹے جیڈن اسمتھ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ چین آتا ہے، یہاں اسے اسکول اور محلے کے لڑکوں کے رویے کی وجہ سے سخت مشکل پیش آتی ہے، تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق جیڈان ذاتی دفاع کے لیے کنگ فو سیکھنا شروع کرتا ہے۔فلم میں ان کے ’ کنگ فو‘ استاد کا کردار جیکی چن نے نبھایا ہے جو کہتے ہیں کہ میں والدین کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بچوں کو مارشل آرٹ کی تعلیم ضرور دلوائیں۔ کنگ فو ، کراٹے، جوڈو ، تائی کوانڈو جیسے فن ذاتی دفاع کے ساتھ زنگی برتنے کا ہنر بھی سکھاتے ہیں۔ مارشل آرٹ سے والدین ، وطن اور لوگوں سے محبت کاجذبہ بھی پروان چڑھتا ہے، اس لیے میرا کہنا یہی ہے کہ ’ مارشل آرٹ از بیسٹ‘۔فلم کے ڈائریکٹر رونالڈ ایمرخ اس فلم کی جرمنی میں کامیابی کے لیے بھی پر امید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.