5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ایس ایچ او مبینہ طور پر بیرون ملک فرار
جنگ نیوز -
سیالکوٹ . . . سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ایس ایچ او رانا الیاس بیرون ملک فرارہوگیا ہے جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کاکہنا ہے کہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے اس لئے وہ بیرون ملک نہیں جا سکتا۔ سیالکوٹ میں 15 اگست کو سفاکیت اوربربریت کا نشانہ بننے والے دوبھائیوں حافظ مغیث اور منیب کے قتل میں ملوث ایس ایچ اوصدرتھانہ سیالکوٹ رانا الیاس کوئٹہ کسے راستے ایران فرار ہوگیا،ذرائع کے مطابق رانا الیاس حلیہ بدل کر پولیس کو چکما دے کر فرار ہواہے۔ رانا الیاس نے اپنی مونچھیں اور سر منڈوالیا تھا تاکہ اس کو پہچانا نہ جاسکے حکومتی تحقیقاتی ٹیموں نے رانا الیاس کے خلاف 7 اے ٹی اے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ رانا الیاس سمیت اب تک 4 افراد مفرور ہیں۔ اس بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ بلال صدیق کمیانہ کاکہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او سیالکوٹ رانا الیاس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ا سلئے ان کے بیرون ملک فرار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔