تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سڈنی میچ فکسڈ نکلا تو تعجب نہیں ہوگا، شین وارن

جنگ نیوز -
سڈنی . . . سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کسی بھی قسم کی فکسنگ میں ملوث پائے گئے تو ان پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہئے۔ سڈنی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ اگر سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہوتا ہے تو ان پر زندگی بھر کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دینے میں ہی کھیل کی بہتری ہوگی، اس کے علاوہ کوئی اور حل قابل قبول نہیں ہونا چاہئے، وارن نے کہا کہ ابھی تک صرف الزام لگا ہے اور کسی کھلاڑی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا مگر سڈنی ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی سے لگتا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔اگر سڈنی میچ فکسڈ نکلا تو انہیں تعجب نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.