5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں پھر زوال پذیر ہونا شروع
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے ذخائر میں اضافے کے بعد سودوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل اکتوبر کے سودے 6 سینٹس کمی کے بعد 73 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اکتوبر کے سودے 24 سینٹس کمی کے بعد 76 ڈالر 11 سینٹس پر ٹریڈ ہوئے تجزیہ کاروں کے مطابق مینو فیکچرنگ ڈیٹا میں مظبوطی دیکھے جانے کے بعد خام تیل کے سودوں میں معمولی کیم دیکھی جا رہی ہے۔