تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈیرہ الہ یار سمیت مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ بائسویں روز بھی منقطع

جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . جعفرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹرڈیرہ الہ یار سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ آج بائسویں روز بھی منقطع ہے ۔ڈیرہ الہ یار سمیت جعفرآباد کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں کھڑے پانی کو بائس روز گزرنے کے بعدبھی نہیں نکالاجاسکاہے ۔شہری علاقوں میں چار سے پانچ فٹ جبکہ نشیبی علاقوں میں نو سے بارہ فٹ پانی کھڑاہے۔دوسری جانب زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سندھ کے لاکھو متاثرین ڈیرہ مراد جمالی میں پھنسے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہیضے اور جلدی بیماریاں خطرناک حد تک برھ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.