5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:ملیر جیل سے مزید100بھارتی ماہی گیر رہا
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے بھارتی قید میں موجود 100 ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا ہے ۔نیشنل ہائی وے پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں گذشتہ ڈھائی سال سے لے کر تین سال تک قید کی سزا کاٹنے والے بھارتی ماہی گیروں کو وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کے بعد رہا کردیا گیا ہے،رہائی پانے والے ماہی گیروں کو دو بسوں میں سوار کرکے پہلے لاہور بھیجا جائے گا،،جس کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے سے ماہی گیر بھارت پہنچیں گئے، رہائی پانے والے ماہی کو لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے سندھی اجرک اور بھارتی کرنسی کے 100 روپے بھی دئیے گئے ہیں،،ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہائی پانے والے قیدیوں نے پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہی گیروں کو بھی آزادی دی جائے۔