تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کے ایس ای بروکرز نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . نان ممبر چیئرمین کے ایس ای کی جانب سے نئی پروڈکٹ پر تحفظات اور متعارف میں تاخیری کے بعد کے ایس ای کے بروکرز نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں بروکر چیئرمین بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سینئر ممبر نے جیو نیوز کو بتایا کہ نان ممبر چیئرمین کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں قرض کے ذریعے حصص کی سہولت پر تحفظات کے بعد متعارف میں تاخیری ہورہی ہے اور چیئرمین کا تحفظات پر بات اور بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنا مارکیٹ کو متاثر کررہی ہے ۔ سینئر ممبر کا کہنا ہے کہ آج کے بروکرز اجلاس میں کے ایس ای کے آرٹیکل آف میمو رنڈم آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کیا جائے گا جس میں نان ممبرکی بجائے بروکر چیئرمین بنانے کی منظوری دی جائے گی۔ سینئر ممبر نے مزید بتایا کہ نان ممبر چیئرمین کی غیر مستعدی کے باعث نہ صرف مارکیٹ کو نقصآن پہنچ رہا ہے بلکہ بہت بروکرز کم کاروباری حجم کے باعث اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے آپریشن ختم یا کم کررہے ہیں۔دوسری جانب سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے کے ایس ای بروکرز کے اجلاس اور قوانین میں ترمیم کو نامنظور قرار دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.