5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گھوٹکی میں لوند اور شر قبائل میں تصادم،6ہلاک،3زخمی
جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . گھوٹکی میں لوند اور شر قبائیل میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں لوند اور شر قبائل میں تصادم تین روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے واقعے کے بعد شروع ہوا جس میں دوافرادکی ہلاکت کے بعد آج دونوں قبائل میں دوبارہ جھڑپ شروع ہوگئی اور دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں اورراکٹ لانچروں کا استعمال کیاجانے لگا۔آج علاقے میں شدید فائرنگ اور راکٹ سے حملے کے نتیجے میں چھ افرادہلاک اورتین زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں چھ افرادکا تعلق لوند قبیلے سے ہے جبکہ دوکا تعلق شر سے بتایا جاتاہے ۔تصادم کے دوران لوند قبیلے کے دوافراداغواکئے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔