تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

43ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ بہت زیادہ ہے، ڈاکٹر اشفاق

جنگ نیوز -
کراچی . . . وزارت خزانہ کے سابق مشیر ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی کوسیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ دینے سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔جیو نیوزسے بات چیتت کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سپرد کیا تھا اور ان اداروں کی جانب سے کام مکمل کیے جانے سے پہلے وزیر اعظم کو نقصانات کا تخمینہ نہیں دینا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 43 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ بہت زیادہ ہے جس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کا یہ تخمینہ ملک کی مجموعی قومی پیدوار کا 27 سے 28 فی صد یا تین ہزار 700 ارب روپے بنتا ہے جو ایک بہت بڑی رقم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.