5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ لاہور:بیشتر مارکیٹوں میں ہڑتال، ماتحت عدالتیں بھی بند
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور میں حضرت علی کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس پر تین بم دھماکوں کے لاہور کی فضا سوگوار ہو گئی اور بیشتر مارکیٹوں میں آج ہڑتال ہو گی۔لاہور کے علاقے لوئرمال پر کربلا گامے شاہ کے باہر افطاری کے وقت تین دھماکوں میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 315بتائی جا رہی ہے۔دھماکوں کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور انھوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں جبکہ کئی مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم دوسری طرف لاہور کے تمام بڑی مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کے سوگ میں آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازجنازہ آج 11بجے ناصر باغ میں اجتماعی طور پر ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے اہم عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔