تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یوایس اوپن :اعصام الحق مکسڈ ڈبلز اور مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں

جنگ نیوز -
نیویارک . . . پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے یوایس اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز اور مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم میں اعصام الحق مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں حصہ لے رہے ہیں، مکسڈ ڈبلز میں ان کی پارٹنر جمہوریہ چیک کی کیوٹا پیشکی ہیں جن کے ہمراہ پہلے راؤنڈ میں انہوں نے امریکا کی وانیا کنگ اور رومانیہ کے ہوریا تیکاو کی جوڑی کو شکست دی، ان کی جیت کا اسکور سات پانچ، چار چھ اور ایک صفر رہا، مینز ڈبلز میں ان کی شراکت داری بھارت کے روہن بوپانا سے ہے، ، پاک بھارت جوڑی نے مینز ڈبلز کا پہلا میچ امریکی جوڑی برائن باٹیسٹن اور رائلر ڈی ہارٹ سے کھیلا اور چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.