5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ٹاوٴنٹن،پاکستان اور سمرسیٹ کا میچ آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
لندن . . . پاکستان کرکٹ ٹیم آج سمرسٹ کاؤنٹی کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ،کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے کیونکہ کامیابی ون ڈے سیریز اورٹی ٹوینٹی میچز سے پہلے ٹیم کامورال بلند کرے گی۔ ٹاؤنٹن میں ہونے والے میچ میں پاکستان کو فاسٹ بولر محمدعامر ، محمدآصف اور اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،یہ تینوں کھلاڑی آج لندن میں ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے۔اس میچ کے لیے پاکستانی کرکٹرز نے طویل پریکٹس سیشن کیا۔کپتان شاہد آفریدی کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے کیونکہ اس میچ میں کامیابی ٹیم کو ہرطرح کے دباؤ سے آزاد کرسکتی ہے۔