5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
طالبان امن مذاکرات میں شامل ہو جائیں،حامد کرزئی کی پیش کش
جنگ نیوز -
کابل....افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے رہنما ملا عمر کو پیشکش کی ہے کہ وہ لڑائی بند کرکے امن مذاکرات میں شام ہو جائیں۔دارالحکومت کابل میں نماز عید ادا کرنے کے بعد ایوان صدر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ وہ افغانستان میں جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات شروع کر رہے ہیں۔انھوں نے طالبان کے رہنما ملا محمد عمر اخوند سے کہا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے قتل اوربم دھماکے ترک کرکے بات چیت کے عمل میں شامل ہوجائیں۔ حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کے لیے گزشتہ ہفتے ایک کونسل کے قیام کا اعلان بھی کیا تھا۔