5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوٹلی :بس کھائی میں گرگئی،20مسافر جاں بحق ،50 سے زائد زخمی
جنگ نیوز -
کوٹلی....آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بس گہری کھائی میں گرنے سے بیس مسافر جاں بحق اور پچاس سے زاید زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کوٹلی سے تتہ پانی کے راستے دہنواں گوئی جارہی تھی جو ساردا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زاید زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔