5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
متاثرین سیلاب اب بھی بے یارومددگار پڑے ہیں،نصراللہ شجیع
جنگ نیوز -
بدین....جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی نصراللہ شجیع نے کہاہے کہ سیلاب کی تباہ کاریاں ڈیڑھ ماہ زائد عرصے سے جاری ہیں مگر متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں۔رہنما جماعت اسلامی نصراللہ شجیع نے مکلی ، ٹھٹہ ، بدین کے سیلاب کیمپوں کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات کرکے ان میں عیدی اور کپڑے تقسیم کئے ۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ 2005 کے زلزلے کی طرز پر قوم ایک بار پھر متحد ہوگئی ہے اور اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہی ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔