5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
افغان شہریوں کا قتل: پانچ امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
واشنگٹن....…پانچ امریکی فوجیوں پر افغان شہریوں کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کے اعضا کاٹ کر اپنے پاس رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق ملزمان ایک سال تک قندھار میں تعینات رہے تھے۔ ان پر جنوری، فروری اور مئی میں تین افغانوں کو قتل کرنے ، لاشوں کی انگلیاں اور دیگر اعضا کاٹ کر اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے ۔ امریکا میں پانچوں فوجیوں کا کورٹ مارشل کیا جارہا ہے اور جرم ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے ۔ امریکی فوجیوں پر منشیات استعمال کرنے ، انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور ذاتی استعمال کے لئے مارٹر گولے اپنی تحویل میں رکھنے کے بھی الزامات ہیں ۔