5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الطاف حسین نے عیدالفطر کی نماز لندن کی مقامی مسجد میں ادا کی
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عیدالفطر کی نماز لندن کی مقامی مسجد میں ادا کی ۔الطاف حسین کے ساتھ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی وخوش حالی ، سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ خاندانوں کی بحالی ، حق پرست شہدا کے بلند درجات اور ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ بعد میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمے داروں ، کارکنوں اور دیگر نمازیوں سے عید ملی اور انہیں عیدالفطر کی مبارکبادپیش کی ۔