5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور: عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا
جنگ نیوز -
لاہور....ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔لاہور میں صبح پونے نو بجے بادشاہی مسجد میں سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع ہوگا۔ جامع مسجد داتا دربار میں سوا آٹھ بجے،ریس کورس پارک میں آٹھ بجے،جناح باغ 7 بجے،جامع اشرفیہ ساڑھے سات،جامع منصورہ ساڑھے آٹھ،جامع نعیمیہ8 بجے،مسجد وزیرخان8،مسجد شہدا7 بجے، جامع المنتظر ماڈل ٹاؤن آٹھ بجے، مسجد کربلا گامے شاہ7 بجے نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔