تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب کے باعث عید پھیکی رہے گی، کھلاڑیوں کے تاثرات

جنگ نیوز -
کراچی....…شکیل یامین کانگا… عید محبت، اخوت اور بھائی چارے کاپیغام دیتی ہے، ہمیں خوشی کے موقع پر مجبور، بے کس اور لاچار افراد کو نہیں بھولنا چاہئے، موجودہ عید سیلاب کے باعث پھیکی رہے گی، ہمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بھرپور مدد کرنی چاہئے، وہ ہمارے پاکستانی بھائی بہن ہیں، ان کا ہر طرح خیال رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس کی سابق قومی چمپئن ندا وسیم، ٹاپ پاکستانی اسٹار عقیل خان، فٹ بال کھلاڑیوں ثمر اسحاق، عبدالعزیز، محمد قاسم (کاشی)، باکسر محمد وسیم نے عید کے موقع پر کیا۔ ندا وسیم نے کہاکہ عید کراچی میں اپنے عزیزوں کیساتھ عید مناؤں گی، اعصام الحق نے گرینڈ سیلم کے فائنلز میں پہنچ کر خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔ عید کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور کرنی چاہئے، فٹ کھلاڑی محمد قاسم (کاشی) کا کہنا تھا کہ عید اسلام آباد میں مناؤں گا، عید کے موقع پر اپنے محبت، اخوت اور بھائی، چارے کے سبق کونہیں بھولنا چاہئے۔ غریب لوگوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے، ٹاپ اسکواش کھلاڑی عامر اطلس خان اس وقت انگلینڈ میں ہیں اور برٹش اوپن کی تیاریاں کررہے ہیں عید وہ لندن میں منائیں جبکہ کمبیٹ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمدوسیم اسلام آباد کے پی ایس سینٹر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عید منائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.