تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عوام عید کی خوشیوں میں متاثرین سیلاب کو یاد رکھیں ، صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد....صدر آصف علی زرداری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر متاثرین سیلاب کو یاد رکھا جائے اور اپنی خوشیوں اور تقریبات میں انہیں بھی شامل کیا جائے۔ ایوان صدر سے جاری پیغام میں صدر زرادری نے کہا کہ پوری قوم متاثرین سیلاب کی امداد بحالی اور تعمیر نو کے لئے ہاتھ بھٹائے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے بعد یہ تشکر کا دن ہے اور وہ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔صدر نے کہا کہ ہم اس بار روایتی طور پر عید کی خوشیاں نہیں منا سکتے کیوں کہ ہمارے لاکھوں بہن بھائی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے در بدر ہو چکے ہیں ۔شہر اور قصبے تباہ ہو چکے ہیں۔صدر نے کہا کہ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج،پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔صدر نے کہاکہ پاکستانی بہت محبت کرنے والی قوم ہیں اس لیے مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھیں اور سیلاب اور دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.