تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:36

خانپور :ماتمی جلوس میں دھماکا،اٹھارہ جاں بحق ،بیس زخمی

آج نیوز - خانپور میں شہدائے کر بلا کے چہلم کے ماتمی جلوس میں دھماکے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ بم دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی اور ملزموں کو کیفر کردا ر تک پہنچایا جائیگا ۔اطلاعات کے مطابق خانپور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا ماتمی جلوس امام بارگاہ دربار حسین سے برآمد ہورہا ہے تھا کہ دھماکا ہوگیا ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے نو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔زخمیوں کو تحصیل اسپتال خانپور اور شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور اسپتال میں مزید نو افراد زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔جس سے جاں بحق ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔جلوس کے شرکاء نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا ۔بعدازاں مشتعل افراد نے تھانہ سٹی کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ۔آرپی او عابد قادری نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ علم بجلی کی ہائی پاور تاروں سے ٹکرا یا جس کے باعث ٹرانسفارمر پھٹ گیا اور تاریں لوگوں پر جاگریں جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری کو دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونیوالے عزاداروں کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.