تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:11

مشرف کیخلاف کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا، اعتزاز احسن

آج نیوز - پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ بے لگام گھوڑے کی طرح ہے،اس کے خالق اور مصنف ضیاء الحق نے بھی اس پر عمل نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف کیخلاف باتیں ضرور ہوں گی،مگر ان کیخلاف کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت ہر معاملہ عدالت پیش کیا جا رہا ہے، اس کے مصنف نے بھی پر اس عمل نہیں کیا، جبکہ چیف جسٹس کی جانب سے ریٹرننگ افسر باسٹھ تریسٹھ پر عمل کرکے داد وصول کرتے رہے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو کبھی صدر نہیں مانا ہے، وہ ماضی کا قصہ ہیں، تین مرتبہ آئین کو پامال کیا، ان پر عدالتوں میں سنگین الزامات ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر جنرل مشرف کیخلاف کوئی اقدام کرنا ہوتا تو اس وقت ہوتا جب وہ ملک سے باہر جارہے تھے، اس وقت حکومت نے بھی نہیں روکا اور عدالتوں نے بھی جانے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.