تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:43

کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 9 افراد زیرحراست

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بھتہ خوری ،اور سنگین جرائم میں ملوث نو افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن ، پرانی سبزی منڈی ، رابعہ سٹی لائنز ایریا اور لیاقت آباد سی ون ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشکوک گھروں پر چھاپے مارے اور آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار اور منشیات بھی برآمد کیے۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے مورچے بھی تباہ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ چھاپوں میں رینجرز کی خواتین اہلکار بھی شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.