تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:24

چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

آج نیوز - روایتی حریف پاکستان اور بھارت دنیا میں کہیں بھی کرکٹ میچ کھیلیں، شائقین کا جوش وخروش عروج پرپہنچ جاتا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔ جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئینزٹرافی میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان گروپ میچ پندرہ جون کوایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روزجب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغازکیا گیا توصرف آدھے گھنٹے میں تمام ٹکٹس بک ہوگئیں جس سے منتظمین خود بھی حیران رہ گئے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیوایلورتھی کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی دلچسپی دیکھ کرانہیں کافی حیرت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شائقین نے اسی آدھے گھنٹے کے دوران دیگرگروپ میچز اورفائنل کے آن لائن ٹکٹس بھی خرید لئے۔ گروپ میچزکیلئے ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت ساتھ پاوٴنڈز اور کم سے کم بیس پاوٴنڈزمقررکی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.